: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مراقش،10اپریل (ایجنسی)شمالی افریقی ملک مراکش میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں کم از کم 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بس کے تمام مسافر نوجوان مراکشی ایتھلیٹس بتائے گئے ہیں۔ بس نوجوان ایتھلیٹوں اور اُن کے کوچ کو لے کر مراکش کے شمالی علاقے میں مغربی صحارا کے شہر العیون میں ہونے
والے ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے روانہ تھی۔ نو دوسرے افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ بس میں سامنے سے آنے والے ٹرک کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بس میں آگ لگنے سے ہوئیں۔ یہ ٹریفک حادثہ مراکش کے جنوب میں واقع شہر طانطان کے نواح میں ہوا۔ زخمیوں کو طانطان کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کا تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔